حملے کا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکر اور مہمان بھاگ گئے

حملے کا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکر اور مہمان بھاگ گئے
اسرائیل میں سائرن کی آواز سنتے ہی ٹی وی پر تجزیے کرتے اینکرز اور مہمان براہ راست نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل کی نشریات میں ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے سائرن بجتے ہی سٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہو گیا اور پروگرام روک دیا گیا، جب کہ کچھ دن پہلے ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات میں بھی اسرائیل کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا جس میں خاتون اینکر سحر کی ہمت دیدنی تھی، جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور خوفزدہ نہ ہوئیں بلکہ حملے کی تھوڑی دیر بعد ہی نیوز میں واپس آئیں اور نشریات کا دوبارہ آغاز کر دیا