
حرا مانی ایک بار تنقید کی زد میں
مشہور اداکارہ حرا مانی اپنی بولڈ وائرل ویڈیو کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی ہیں، میرے پاس تم ہو، دو بول، دل موم کا دیا، سن یارا، یوں تو ہے پیار بہت اور غلطی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہوتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں,وہ اداکاری کے علاؤہ گلوکاری اور رقص کا بھی مظاہرہ کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شیشے کے آگے کھڑی ہو کر’’پریٹی لٹل baby‘‘ گانے پر لِپ سنکنگ کر رہی ہیں اور انہوں نے گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے جو کافی چھوٹا معلوم ہو رہا ہے، جیسے ہی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔