ہاٹ لائن نیوز: سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے فواد کے بھائی فیصل چوہدری کے رویے پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس میں حبا فواد بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ آج بھی اندر جانے کے لیے کافی پیدل چلنا پڑتا ہے، آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ان مسائل کا جائزہ لینا ہوگا۔
حبا فواد نے فواد چوہدری کے بھائی وکیل فیصل چوہدری کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فواد کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، وہ فیصل چوہدری کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور میں خود کل سے انتخابی مہم چلاؤں گی ۔