تاریخ میں ایساظلم کبھی نہیں دیکھا،ڈاکٹر یاسمین راشد
ہاٹ لائن نیوز : لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نےکہاہےکہ پاکستان کی تاریخ میں ایساظلم کبھی نہیں دیکھا گیا۔
انہوں نےکہاکہ انسانیت پر ظلم کرنیوالی حکومت کو شرم آنی چاہیے، ان جانوں کا حساب ہوگا، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، وہ کہہ رہی ہیں کہ شاباش پنجاب، تم باہر نہیں نکلے۔
ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ مولانا، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ہماری حکومت میں لانگ مارچ کیے، ہم نےانکونہیں روکا، تحریک انصاف جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔