ایک ہی ایپ میں آڈیو ویڈیو کالز ، ادائیگی اور بینکنگ کی سہولیات
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کے صارفین اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر ہی آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔
ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایکس پر یہ نئی اپڈیٹس آئی او ایس ، میک ، اینڈرائیڈ اور کمپیوٹر میں فعال ہوں گی ۔
ایلون مسک کی خواہش ہے کہ ”X Tencent Holdings Ltd“ ”WeChat“ کی طرح بن جائے، جو ایک سپر ایپ بن چکی ہے۔
ایکس کی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ایکس میں ادائیگی اور بینکنگ جیسی خصوصیات بھی جلد شامل ہوں گی۔