ایک مشروب سات علاج

0
120

ہلدی کے پانی کو صدیوں سے مختلف اقسام کی بیماریوں کے علاج کے لیے کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ ہلدی کے پانی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں صبح خالی پیٹ ہلدی کا پانی پینے سے بہت سی جسمانی بیماریوں کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

اس پانی کو خالی پیٹ پینے سے آپ صحت کے سات فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ہلدی کا پانی خالی پیٹ پینے سے ہاضمہ کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

خالی پیٹ ہلدی کا پانی پینے سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

طبی ماہرین قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کئی دنوں تک مسلسل خالی پیٹ ہلدی کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سوزش کے خلاف بھرپور مدافعتی اجزاء کی وجہ سے ہلدی کا پانی جسم کی سوزش کو کم کرتا ہے۔

کثرت سےہلدی کا پانی پینے سےبلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور یابیطس کی سطح بہتر ہوتی ہے۔

طبی ماہرین ان لوگوں کو خالی پیٹ ہلدی کا پانی پینے مشورہ دیتے ہیں جو کولیسٹرول، موٹاپا یا ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں۔

صبح کے وقت ہلدی کا گرم پانی پیا جائے تو یہ سانس کی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

یہ پانی سر درد کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اعصابی و دماغی نظام کے مسائل کے شکار افراد ہلدی کا پانی پی کر دماغ کو متحرک رکھ سکتے ہیں ۔

Leave a reply