ایک اور اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی

ایک اور اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام پر اور صہیونی انٹیلی جنس موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش پر ایک اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق مجید موسیبی کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر اور اسرائیل کی انٹیلی جنس موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرنے کے الزام پر سزائے موت دی گئی ہے، ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ موسیبی کو کب گرفتار کیا گیا تھا ؟ ایران نے پچھلے ہفتے بھی اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت دے دی تھی۔