ایس بی سی اے کے افسران معطل ، وجہ کیا بنی ؟
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) ایس بی سی اے کے 7 افسران کو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کی بنا پر معطل کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یاسین شر کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے افسران کوغفلت برتنےاور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
یاسین شر کے مطابق برطرف کیے گئے افراد میں 2 ڈائریکٹر، 2 ایڈیشنل ڈائریکٹر اور 3 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔