اتنا بڑا اورخوفناک مگرمچھ شاید آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو

0
143

امریکہ: ( ہاٹ لائن نیوز) محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق امریکی ریاست میسیسپی میں سب سے بڑا مگرمچھ پکڑا گیا ، مگرمچھ کا وزن 364 کلوگرام جب کہ اس کی لمبائی 14 فُٹ اور 3 انچ تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مگرمچھ پکڑنے والی ٹیم میں چار مرد شامل ہیں ، شکاریوں نے مگرمچھ کو 7 گھنٹے کی محنت کے بعد پکڑا تھا ۔

مگرمچھ کو پکڑنے والی ٹیم کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ مگرمچھ اس قدر بڑا ہوگا، مگرمچھ نے کئی مرتبہ سخت مزاحمت بھی دکھائی تھی۔

Leave a reply