پانی ضائع کرنے پر 22 خاندانوں پر جرمانے

0
229
پانی ضائع کرنے پر 22 خاندانوں پر جرمانے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی شہر بنگلور میں پانی ضائع کرنے پر 22 خاندانوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں، بنگلور میں پانی کی شدید کمی کے سبب پانی ضائع کرنے بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں ، واٹر سپلائی بورڈ کے حکم نے بائیس خاندانوں پر جرمانے عائد کئے ہیں جس کے مطابق ہرخاندان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔

بنگلور میں واٹر سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ 22 گھروں سے 1.1 لاکھ روپے جرمانے جمع کیے گئے ہیں۔ پینے کا پانی کار دھونے اور باغبانی کے لیےاستعمال کرنے پر جرمانہ عائد ہوا تھا، واٹر سپلائی کمپنی نے پینے کے پانی کے کفایتی استعمال کی سفارش کرتے ہوئے رہائشیوں پر زور دیا تھا کہ وہ گاڑیاں دھونے، تعمیرات کرنے اور تفریحی مقاصد کے لیے پینے کے پانی کے استعمال سے نہ کریں۔

Leave a reply