پنجاب میں کچی رسیدوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ

0
12
پنجاب میں کچی رسیدوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے کاروباری مراکز کی جانب سے کچی رسیدیں جاری کرنے کے عمل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز سمیت متعلقہ کاروباری اداروں کے لیے ای آئی ایم ایس (EIMS) کے ذریعے رسید جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری نہ کرنے والے کاروباری اداروں کو 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت ان کا کاروبار ایک ماہ تک سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

حکام نے متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ نظام کے تحت رسیدوں کا اجرا یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی اور جرمانوں سے بچا جا سکے۔

Leave a reply