
پاکستان کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ ہوئی، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 40 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کیٹی بندر سے تقریباً 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر کے اندر واقع تھا۔ زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔









