تیل، گھی اور دودھ کے معیار کی جانچ، 491 میں سے 176 نمونے غیر معیاری قرار

0
0
تیل، گھی اور دودھ کے معیار کی جانچ، 491 میں سے 176 نمونے غیر معیاری قرار

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار سے متعلق لیبارٹری جانچ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف مصنوعات کے مجموعی طور پر 491 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 315 نمونے قومی معیار پر پورا اترے جبکہ 176 نمونے غیر معیاری قرار دیے گئے۔ یوں تقریباً 36 فیصد نمونے مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق بناسپتی گھی کے 204 نمونوں میں سے 98 معیار پر پورا نہ اتر سکے، جبکہ بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 نمونوں میں سے 40 غیر معیاری پائے گئے۔

پیک شدہ مائع دودھ کے 104 نمونوں میں سے 26، دودھ کے پاؤڈر کے 18 میں سے 8 اور ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 نمونے بھی قومی معیار سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 نمونوں میں سے صرف ایک نمونہ غیر معیاری قرار دیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق لیبارٹری نتائج کا مقصد مارکیٹ میں دستیاب خوراکی مصنوعات کے معیار کا جائزہ لینا اور صارفین کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد دینا ہے۔

Leave a reply