حکومت کا بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات سستی، نئی قیمتیں جاری

0
12
حکومت کا بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات سستی، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں سستے کر دیے ہیں۔

اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 5 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

حکومت کے اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ، تجارتی سرگرمیوں اور عام صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ عوام کی نظریں اب آئندہ قیمتوں کے اعلان پر بھی مرکوز ہیں۔

Leave a reply