فلم کی شوٹنگ کے دوران رشمیکا مندانا زخمی، ڈاکٹروں نے 6 ہفتے آرام تجویز کر دیا

0
0
فلم کی شوٹنگ کے دوران رشمیکا مندانا زخمی، ڈاکٹروں نے 6 ہفتے آرام تجویز کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں، جس کے بعد طبی ماہرین نے انہیں تقریباً چھ ہفتے تک مکمل آرام اور بحالی کے علاج کی ہدایت دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا ایک ڈانس سین کی عکس بندی کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے کے پٹھے میں شدید چوٹ آئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس نوعیت کی انجری کے باعث انکوکچھ عرصے تک شوٹنگ اوردیگر جسمانی سرگرمیوں سےدور رہنا ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اپنی آنے والی فلموں “رن بالی” اور “میسا” کے لیے مسلسل ایکشن اور ڈانس مناظر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس سے ان کے جسم پر غیر معمولی دباؤ پڑا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی چوٹ زیادہ تر پیشہ ور کھلاڑیوں میں دیکھی جاتی ہے، تاہم شدید جسمانی مشقت کے باعث فنکار بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے رشمیکا کو باقاعدہ فزیوتھراپی اور مکمل بحالی کے بعد ہی دوبارہ کام شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

چوٹ کے باعث اداکارہ کے جاری اور آئندہ فلمی منصوبوں کی شوٹنگ عارضی طور پر متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی۔

رشمیکا مندانا حال ہی میں اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کے باعث بھی خبروں میں رہی ہیں۔ شادی کے بعد انہوں نے فلم “میسا” کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی تھی اور اس کے سیٹ سے چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ ان کی ایک اور فلم “رن بالی” بھی آئندہ ریلیز کے لیے زیرِ تیاری بتائی جا رہی ہے۔

Leave a reply