فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
27
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) — ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کےدوران ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال، امن واستحکام اور باہمی دلچسپی کےامور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کیمطابق گفتگو میں علاقائی پیش رفت اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیاہے،دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ اور استحکام کیلیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مثبت اور تعمیری کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے علاقائی فریقین کے درمیان مفاہمت بڑھانے کی پاکستانی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Leave a reply