سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں دوگنا اضافے کا فیصلہ

0
18
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں دوگنا اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے افسران اور ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کو اب 16 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائیگا، جوپہلے 8 ہزارروپے تھا۔

گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 16 کے افسران کو 24 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا، جو پہلے 12 ہزار روپے تھا۔

نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 17 کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار روپے، گریڈ 18 کا 36 ہزار روپے اور گریڈ 19 کا 42 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کے لیے یہ رقم 48 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ 21 اور اس سے اعلیٰ افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا، جو سابقہ رقم کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں بجلی اور گیس کے اخراجات شامل ہیں، جبکہ اس اضافے کے باعث ہونے والے اضافی مالی بوجھ کو مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔

Leave a reply