
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی مرحلے میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو الجزائر کے خلاف 3-0 کی کامیابی دلا دی۔ اس میچ میں میسی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی اور ایک بار پھر عالمی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی۔
میچ کے دوران میسی نے نہ صرف شاندار کھیل پیش کیا بلکہ اپنے ورلڈ کپ گولز کی مجموعی تعداد 16 تک پہنچا دی، جس کے بعد وہ اس فہرست میں جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوز کے برابر آ گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اس وقت ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ اسی تاریخ کو کھیلا گیا جب دو دہائی قبل میسی نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور اس ڈیبیو میچ میں بھی انہوں نے گول اسکور کیا تھا۔
اس میچ میں ہیٹ ٹرک کے ذریعے میسی ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے پانچ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
میچ کے دوران پہلا گول کرنے کے بعد میسی جذباتی نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ ان جذبات کا تعلق فٹبال سے نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والی چند مشکل صورتحال سے تھا، تاہم انہوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔
ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے میچ کے بعد کہا کہ میسی کی کارکردگی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں اور وہ ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
ارونلٹائن نے اس میچ میں جارحانہ آغاز کیا اور روڈریگو ڈی پال کی معاونت سے پہلا گول اسکور کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید دو گول کر کے میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
اس کامیابی کے بعد فٹبال شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا میسی اس ٹورنامنٹ میں مزید گول کر کے ورلڈ کپ گول اسکورنگ کا اکیلا ریکارڈ اپنے نام کر سکیں گے یا نہیں۔









