سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ ہزاروں روپے کم

0
26
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ ہزاروں روپے کم

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔

صرافہ مارکیٹ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کیقیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہونیکے بعد 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے تک آ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کی بدلتی ہوئی ترجیحات کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply