حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

0
3
حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی 2026 رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Leave a reply