
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا نہ کیا ہوتا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ سکتی تھیں۔
شکر گڑھ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع نے دنیا بھر میں توانائی کے شعبے کو متاثر کیا اور تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مکمل طور پر ختم ہو تاکہ عالمی سطح پر استحکام آئے اور تیل کی قیمتیں دوبارہ کم ہو سکیں۔
احسن اقبال کے مطابق اگر بروقت سفارتی کوششیں نہ کی جاتیں تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی تھی۔








