ایران امریکا مذاکرات ناکام، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0
19
ایران امریکا مذاکرات ناکام، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونا بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جس کے بعد سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھ گئے اور تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو تقریباً 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ موقع ہے۔

Leave a reply