برطانیہ ایران تنازع میں ملوث نہیں ہوگا: وزیراعظم کیئر اسٹارمر

لندن — برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واضح طور پر کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں شامل نہیں ہوگا اور وہاں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا۔
نیوز کانفرنس میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑیں گے، جس سے برطانیہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا اور حکومت کی اولین ترجیح ملک کی حفاظت اور مستقبل کی نسلوں کے لیے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ تنازع کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے، تاہم واضح کیا کہ ملک کو اس جنگ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔








