عیدالفطر پر سندھ حکومت کا قیدیوں کے لیے بڑا ریلیف، 90 روز سزا میں کمی

0
42
عیدالفطر پر سندھ حکومت کا قیدیوں کے لیے بڑا ریلیف، 90 روز سزا میں کمی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کی جیلوں میں قید بعض قیدیوں کے لیے سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ حکم محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ رعایت صرف ان قیدیوں کو دی جائے گی جو مقررہ معیار پر پورا اترتے ہوں، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اس سہولت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ قتل، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ عمر قید کے قیدی بھی اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جنہوں نے اپنی لازمی 15 سالہ سزا مکمل نہیں کی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر مستحق قیدیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی برقرار رکھی جائے گی۔

Leave a reply