راولپنڈی میں والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑے میں نوجوان قتل

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ الدین میں والد کے قُل کی دعا کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے حدود میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزم نے چھری کے وار کیے، جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔







