خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر

0
63
خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حالیہ بیان میں امریکا اور اسرائیل کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ اس پر جنگ مسلط کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کو یہ واضح اور قابلِ اعتماد یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ مستقبل میں اس پر حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات بے معنی ہے۔
صدر پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کا استعمال فوری طور پر بند ہونا چاہیے، کیونکہ یہ اڈے خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے گفتگو کی ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply