عراق میں امریکی ری فیولنگ طیارہ حادثے کا شکار، تمام عملہ ہلاک

0
23
عراق میں امریکی ری فیولنگ طیارہ حادثے کا شکار، تمام عملہ ہلاک

عراق کے مغربی حصے میں امریکی فضائیہ کا ایک ری فیولنگ طیارہ پُراسرار طور پر حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار تمام چھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ طیارہ بوئنگ C-135 تھا، جو لڑاکا طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، تاکہ وہ طویل فاصلے تک بغیر لینڈنگ کیے آپریشن کر سکیں۔
تخمینہ ہے کہ اس طیارے کی قیمت 40 سے 60 ملین ڈالر کے درمیان تھی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 11 سے 17 ارب بنتی ہے۔
امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ 12 مارچ 2026 کو مغربی عراق میں پیش آیا، اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply