مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

0
61
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2.48 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ فی بیرل 80.22 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی خام تیل کے سودے بھی بڑھ کر 72.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں، جو ایک ڈالر 26 سینٹس کے اضافے کے مترادف ہے۔
مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے خبردار کیا ہے کہ اگر سپلائی میں کمی یا کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہا تو عالمی تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔ ادارے نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بگاڑ توانائی کی عالمی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کردی ہے، جو دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔ برطانوی بحری تجارتی آپریشنز کے مرکز کے مطابق، آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور 150 سے زائد ٹینکرز خلیجی پانیوں میں انتظار کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں اور سپلائی کے مسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

Leave a reply