سابق اہلیہ کی واٹس ایپ چیٹس سے دھماکہ: عماد وسیم پر سنگین الزامات

0
22
سابق اہلیہ کی واٹس ایپ چیٹس سے دھماکہ: عماد وسیم پر سنگین الزامات

پاکستان کے معروف آل راؤنڈ کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ثانیہ نے اپنی واٹس ایپ چیٹس اور اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں دسمبر 2023ء میں اسقاطِ حمل کے لیے مجبور کیا گیا اور ازدواجی وفاداری کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بچوں کی پرواہ نہ کرنے کے معاملات بھی سامنے آئے۔
شیئر کی گئی چیٹس میں مبینہ طور پر عماد وسیم نے قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی اور رابطے پر پابندی کی ہدایات دی۔ ثانیہ نے درخواست کی تھی کہ بچے کی پیدائش کے وقت وہ موجود رہ سکیں، مگر کرکٹر نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پولیس میں شکایات کی دھمکیاں دی۔
ثانیہ نے معاملے کی فوری تحقیقات کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے بھی درخواست کی کہ وہ قوانین کے مطابق کارروائی کریں۔
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی، جبکہ دونوں دسمبر 2025ء میں علیحدہ ہوئے۔ کرکٹر نے سابقہ شادی کے خاتمے کو اپنی زندگی کا ایک مشکل دور قرار دیا اور اپنے بچوں سے بے حد محبت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات جیسے ندا یاسر اور حرا مانی نے بھی ثانیہ کے حق میں آواز بلند کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب عماد وسیم نے صرف دو ماہ بعد دوسری شادی نائلہ راجہ سے کر لی۔

Leave a reply