دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر غیر یقینی صورتحال

0
10
دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر غیر یقینی صورتحال

انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض فرنچائزز کی ملکیت کے ڈھانچے کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب پر اثر پڑ سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کی چند ٹیموں میں انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک سرمایہ کاروں کی شراکت موجود ہے، جس کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسی ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے سے گریز کر سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے غیر رسمی سطح پر بات چیت بھی سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ (آئی پی ایل) دنیا کی بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے اور اس کی متعدد فرنچائزز نے مختلف عالمی لیگز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ دی ہنڈریڈ کی آٹھ ٹیموں میں سے چار میں آئی پی ایل سے وابستہ سرمایہ کاروں کا حصہ بتایا جاتا ہے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض پلیئر ایجنٹس نے اس صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک غیر اعلانیہ رجحان قرار دیا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی SA20 اور متحدہ عرب امارات کی ILT20 میں بھی اسی نوعیت کی صورتحال دیکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن 11 اور 12 مارچ کو شیڈول ہے، جس میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف سمیت کئی کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔
تاہم اس حوالے سے کسی باضابطہ پالیسی یا اعلان کی تصدیق سامنے نہیں آئی، اور حتمی صورتحال کا تعین پلیئرز آکشن کے بعد ہی ہو سکے

Leave a reply