بنوں میں موٹرسائیکل دھماکہ، 2 ہلاک اور 12 زخمی

0
25
بنوں میں موٹرسائیکل دھماکہ، 2 ہلاک اور 12 زخمی

بنوں کے تھانہ میریان کے قریب ایک موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور نوعیت کا تعین تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a reply