عوام پاکستان پارٹی کےسینئر رہنماانتقال کر گئے

0
27
عوام پاکستان پارٹی کےسینئر رہنماانتقال کر گئے

لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے سرگرم سیاسی رہنما سید زعیم حسین قادری آج صبح تقریباً چار بجے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند روز قبل ڈیفنس لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، لیکن علاج کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
اہلِ خانہ نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام بعد از نماز مغرب لارنس روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
زعیم حسین قادری نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کیا، جہاں وہ رکنِ پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پنجاب کے ترجمان کے طور پر فعال رہے۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ مختلف رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Leave a reply