
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 177 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ تعاقبی آپریشنز میں 22 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز مشترکہ طور پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
آپریشن کے دوران علاقے کو مرحلہ وار کلیئر کیا جا رہا ہے اور مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی تصدیق جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔









