
پاکستانی ٹی وی کی مشہور اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی تقریب کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ اپنی شادی کی تقریبات کے دوران مختلف ایونٹس کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہی ہیں، جن میں نکاح، ڈھولکی، دعائے خیر، برائیڈل شاور اور اب ہلدی تقریب شامل ہیں۔
نئی تصاویر میں لائبہ خان اور ان کے شوہر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو ہلدی لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک تصویر میں اداکارہ کرسی پر پاؤں رکھ کر منفرد انداز میں پوز دیتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک اور تصویر میں ان کی بہن بھی موجود ہیں۔
ہلدی تقریب کے لیے لائبہ خان نے اورنج رنگ کا سلک غرارہ زیب تن کیا، جس پر خوبصورت دبکا اور تِلہ کاری کی گئی تھی۔ انہوں نے مختصر شرٹ، نفیس دوپٹہ اور روایتی سنہری زیورات کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا۔ ان کے شوہر نے کریم اور آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے کے ساتھ ہلکے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا جو ان کے لباس سے میل کھاتا تھا۔
اداکارہ نے اس موقع پر پہلی مرتبہ اپنے شوہر کا چہرہ بھی مداحوں کے سامنے پیش کیا اور تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا:
“اب خوش؟ ماشااللہ کہیے پلیز۔”
ساتھ ہی، لائبہ خان نے ہلدی تقریب کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہیں تقریب کے لیے تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پہلے نکاح کی تصاویر میں اداکارہ نے شوہر کے چہرے کو ایموجیز سے چھپایا تھا، جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔ تاہم، اب شوہر کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے لائبہ خان اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری









