شبِ برات: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ ابھی تک باقی

3 فروری کو شبِ برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حوالے سے اب تک کسی سرکاری فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ حکام کے مطابق تعطیل کے بارے میں فیصلہ زیرِ غور ہے اور منظوری کی صورت میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم رواں سال اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
شبِ برات ہر سال پاکستان میں ماہِ شعبان کی پندرہویں شب کو نہایت عقیدت اور روحانی جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر خصوصی عبادات، قرآن خوانی، دینی اجتماعات، سیمینارز اور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں شب کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔









