منگل کے روز سونا سستا، چاندی مہنگی ہو گئی

0
50
منگل کے روز سونا سستا، چاندی مہنگی ہو گئی

کئی روز تک پاکستان میں سونےکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنےمیں آیا، تاہم منگل کوسونے کی قیمت میں معمولی سی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 212 روپے بڑھ کر 11 ہزار 640 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Leave a reply