پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دیں

0
67
پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دیں

پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں اور دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے دوران کسی بھی پتنگ پر مذہبی کتابوں، مذہبی مقامات یا شخصیات کی تصاویر لگانے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح ملک یا سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں والی پتنگیں بنانے، بیچنے یا استعمال کرنے پر بھی 30 دن کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے دوران صرف سادہ یا مختلف رنگوں والی پتنگوں اور گُڈّوں کا استعمال جائز ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں بسنت 6 سے 8 فروری تک مشروط اور محفوظ اجازت کے ساتھ منائی جائے گی، لیکن اس دوران کسی بھی قسم کی قانون شکنی یا اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھاتی تار، نائلون یا شیشے سے لیپ شدہ ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ خطرناک ڈور یا ممنوعہ پتنگ بنانے، فروخت یا ذخیرہ کرنے والے افراد کو 5 سے 7 سال قید اور 20 سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Leave a reply