طوفان چندرا برطانیہ سے ٹکرانے والا ہے، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

0
87
طوفان چندرا برطانیہ سے ٹکرانے والا ہے، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

برطانیہ میں طوفان چندرا کے اثرات سے خبردار کیا گیا ہے، جس کے باعث حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ سال کا برطانیہ سے ٹکرانے والا تیسرا بڑا طوفان ہوگا۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ سرد علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔
شمالی آئرلینڈ، جنوبی انگلینڈ اور ویلز میں طوفان کے سبب عمارتوں کو نقصان، درخت اور بل بورڈز گرنے اور بجلی کی بندش کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ حکام نے ہنگامی سروسز کو الرٹ کر دیا ہے اور ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور ہنگامی حالات میں سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply