
سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا ہے اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 65 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 988 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 526 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 801 روپے کی نئی سطح پر آ گئی ہے۔









