گل پلازہ واقعے کا مقدمہ حکومت کی مدعیت میں درج

0
96
گل پلازہ واقعے کا مقدمہ حکومت کی مدعیت میں درج

کراچی: گل پلازہ واقعے کے سلسلے میں حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ چونکہ تحقیقاتی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، اس لیے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے وقت بجلی بند تھی، جس سے مشکلات پیدا ہوئیں، اور گل پلازہ کے کئی داخلی دروازے بند ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا اور ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گل پلازہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply