سینیٹ سے تولیدی صحت کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کا بل منظور

0
85
سینیٹ سے تولیدی صحت کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے تعلیمی نصاب میں تولیدی صحت سے متعلق تعلیم شامل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔
منظور شدہ بل کے تحت 14 برس یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کو تولیدی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اس تعلیم میں جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت سے متعلق بنیادی معلومات شامل ہوں گی۔
بل میں واضح کیا گیا ہے کہ تولیدی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی تعلیم دینے سے قبل والدین یا سرپرستوں کی تحریری اجازت لازمی ہوگی۔
مزید کہا گیا ہے کہ نصابی کتب کی تیاری کے دوران متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مواد طلبہ کی عمر اور ذہنی سطح کے مطابق ہو۔

Leave a reply