سعودی عرب میں کام کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت

پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر “تکامول اسکل ویریفکیشن پروگرام (SVP)” نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت سعودی عرب میں کام کرنے والے ہنرمند افراد، بشمول پاکستانی شہری، کو اپنی مہارت کی تصدیق تکامول کے ذریعے کرانی ہوگی۔ یہ تصدیق ملازمت کے لیے لازمی شرط ہے۔
پاکستان سے جانے والے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تکامول ایس وی پی ٹیسٹ میں کامیاب ہوں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کارکن مطلوبہ پیشوں کے معیار پر پورا اترتا ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ:
امیدوار SVP انٹرنیشنل پورٹل پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات درج کریں، اور ٹیسٹ کے لیے مرکز، پیشہ اور تاریخ منتخب کریں۔ بعد میں رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں اور مقررہ تاریخ پر ٹیسٹ میں شرکت کریں۔
فیس اور سرٹیفیکیٹ:
سرٹیفیکیٹ کی فیس تقریباً 50 امریکی ڈالر (14,100 پاکستانی روپے) ہے۔ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد سرٹیفیکیٹ اور نتیجہ 24 گھنٹوں کے اندر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا، جہاں سے امیدوار اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
اہم بات: نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) پروگرام کے نفاذ اور امیدواروں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔








