
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران سمیت خطے میں پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ گفتگو کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور بہتر تعلقات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔









