کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں، کئی گرفتار

کراچی: باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے دوران تقریباً 30 کارکنان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
نمائش چورنگی اور مزارِ قائد کے اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے پیپلز چورنگی سے مزار قائد جانے والی ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے ہیں۔ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کچھ ہی دیر میں مزار قائد پہنچیں گے۔








