سہیل آفریدی کو ہر قانونی سہولت دی جائے گی، شرجیل میمن

0
45
سہیل آفریدی کو ہر قانونی سہولت دی جائے گی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو تمام قانونی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، تاہم شرط یہ ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی غیرقانونی اقدام سے گریز کریں۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت حاصل ہے اور باغِ جناح میں جلسے کے انعقاد کی اجازت دی جا رہی ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت جمہوری اور سیاسی سرگرمیوں پر یقین رکھتی ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سندھ حکومت کے مثبت رویے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے تعاون خوش آئند اقدام ہے۔

Leave a reply