ترکیے کی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون میں شمولیت پر غور

0
42
ترکیے کی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون میں شمولیت پر غور

ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی تعاون میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر تینوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری قائم ہو جاتی ہے تو اس کے اثرات مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں طاقت کے توازن پر نمایاں طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ برس ایک مشترکہ دفاعی معاہدہ طے کیا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا۔ یہ شق نیٹو اتحاد کے اجتماعی دفاع کے اصول سے مماثلت رکھتی ہے۔
ترکیے کی جانب سے اس دفاعی تعاون میں شمولیت کی خواہش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ پہلے ہی نیٹو کا اہم رکن ہے۔ رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان اس حوالے سے باہمی مشاورت جاری ہے اور مستقبل قریب میں تینوں ممالک کے درمیان کسی باضابطہ معاہدے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply