ضلع کوہاٹ میں توانائی کے نئے ذخائر کی بڑی پیش رفت

0
82
ضلع کوہاٹ میں توانائی کے نئے ذخائر کی بڑی پیش رفت

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ یہ دریافت نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس ون کنویں سے ہوئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق ابتدائی جانچ کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ اندازوں کے مطابق اس کنویں سے روزانہ تقریباً 4 ہزار 100 بیرل خام تیل حاصل کیا جا سکے گا، جبکہ گیس کی یومیہ پیداوار 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ متوقع ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔ اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شراکت دار ہیں۔
توانائی ماہرین کے مطابق اس دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور مقامی سطح پر ایندھن کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply