مختلف برینڈز کے گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

0
107
مختلف برینڈز کے گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اے کیٹیگری برینڈ کے گھی اور تیل کی فی لیٹر قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 550 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح بی کیٹیگری برینڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت 450 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ اسی برینڈ کے گھی کی قیمت 450 روپے فی کلو سے بڑھ کر 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران مرحلہ وار کیا گیا۔ کمپنیوں کے مطابق درآمدات میں کمی اور طلب و رسد کے توازن میں بگاڑ قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Leave a reply