وزیراعظم کا ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر زور

0
95
وزیراعظم کا ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کے سدباب کے لیے اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم کی صدارت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محصولات کے نظام اور وصولیوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری قومی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کے خلاف مؤثر اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں اپنی کوششیں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

مزید برآں وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Leave a reply