
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں سالانہ سونے کی کھپت 60 سے 90 ٹن کے درمیان رہتی ہے، جس کی مجموعی مالیت 8 سے 12 ارب ڈالر تک بنتی ہے۔ اس کے باوجود ملک میں سونے کا 90 فیصد سے زائد کاروبار اب بھی غیر دستاویزی انداز میں ہوتا ہے۔









